پاسدارانِ انقلاب کی امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس جانے کی وارننگ، ویڈیو جاری
آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی نہ صرف عالمی استحکام بلکہ اندرونِ ملک مہنگائی کے دباؤ کو کم رکھنے کے لیے بھی ضروری ہے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری سرگرمیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک امریکی جہاز کو واپس مڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے غیر ملکی فوجی جہازوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حساس سمندری گزرگاہ کے قریب کسی بھی فوجی نقل و حرکت کو کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھا جائے گا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کے اعلان کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مخصوص بحری سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔
📹 Iran has released footage showing the IRGC Navy ordering US destroyers to turn away from the Strait of Hormuz, and issuing a "last warning" before threatening to open fire, amid rising tensions in the waterway pic.twitter.com/PbnbcnpflE
— Anadolu English (@anadoluagency) April 12, 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہے اور اس کی نگرانی جدید حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات اور ویڈیوز خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے اثرات عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل پر بھی پڑ سکتے ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے۔