آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جاپان

دونوں فریقین کے درمیان جامع مفاہمت کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور

               
April 13, 2026 · بام دنیا

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکرٹری منورو کیہارا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے دفاعی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان دونوں فریقین کے درمیان جامع مفاہمت کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دے رہا ہے۔

کیہارا کے مطابق سب سے اہم بات کشیدگی میں کمی ہے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی سلامتی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔