ہماری ذمہ داری امن کا پیغام دینا ہے، ہم جنگ کے حامی نہیں، پوپ لیو کا ٹرمپ کو جواب

ان کی ذمہ داری سیاسی مفادات نہیں بلکہ انجیل کی تعلیمات کے مطابق امن کی آواز بلند کرنا ہے۔

               
April 13, 2026 · بام دنیا

ویٹیکن سٹی(اُمت نیوز)پوپ لیو  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ سے متعلق تنقید کے جواب میں واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ کا کردار امن کا پیغام دینا ہے، نہ کہ جنگ کی حمایت کرنا۔

پوپ لیو جو 2025 میں پہلے امریکی نژاد پوپ منتخب ہوئے، افریقہ کے دورے کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داری سیاسی مفادات نہیں بلکہ انجیل کی تعلیمات کے مطابق امن کی آواز بلند کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہماری ذمہ داری امن کا پیغام دینا ہے، ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چرچ ہر حال میں امن، برداشت اور انسانی ہمدردی کے اصولوں پر قائم رہے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے پوپ کے مبینہ نرم مؤقف پر تنقید کی تھی۔