امریکا اور ایران مذاکرات پر ثالثی ،برطانوی پارلیمنٹ میںپاکستان کے چرچے

حالیہ دنوں میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ہے اور خطے میں امن کے لیے مذاکرات کی حمایت ضروری ہے۔برطانوی وزیراعظم

               
April 14, 2026 · بام دنیا

لندن — برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار اور ثالثی پر بحث کی گئی، جہاں اراکین نے پاکستان کے سفارتی اقدامات کو سراہا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ہے اور خطے میں امن کے لیے مذاکرات کی حمایت ضروری ہے۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے رکنِ پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے مذاکرات میں میزبانی اور سہولت کاری کر کے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق دنیا وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی قیادت کی اس کوشش کی مقروض ہے۔

افضل خان نے برطانوی حکومت سے سوال اٹھایا کہ ایک اتحادی ملک ہونے کے باوجود امن کے لیے پاکستان کے کردار کو کس حد تک تسلیم اور سپورٹ کیا گیا ہے۔

ادھر برطانوی وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی امن کے لیے مکالمہ اور مذاکرات کی حمایت ناگزیر ہے اور اسی تناظر میں تمام سفارتی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔