مشرقِ وسطیٰ میں فوری فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔ چین

چین تنازع کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔آئندہ بھی کوششیں جاری رکھے گا۔

               
April 15, 2026 · بام دنیا

امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پنگ یو نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی سطح پر ایندھن کی قلت کی بنیادی وجہ بن رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ فوجی کارروائیوں کو فوراً روکا جائے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑ کر عالمی معیشت کو متاثر نہ کرے۔

ترجمان کے مطابق چین اس تنازع کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی ہے، جس میں پرامن بقائے باہمی، قومی خودمختاری، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور سلامتی و ترقی کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا گیا ہے۔