امریکہ اور اسرائیل سے بات چیت ’نتیجہ خیز‘ رہی۔ لبنانی سفیر
جنگ بندی کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کامطالبہ بھی کیا
امریکہ میں لبنان کی سفیر ندا حمادہ معوض کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہونے والی ابتدائی بات چیت ’نتیجہ خیز‘ رہی۔
منگل کے روز ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر ’مکمل عمل درآمد کی فوری ضرورت‘ پر زور دیا۔
ندا حمادہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنگ بندی کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے لبنان کی ’تمام لبنانی علاقوں پر مکمل خودمختاری‘ اور تنازع کے باعث پیدا ہونے والے ’شدید انسانی بحران‘ میں کمی کے لیے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
لبنانی سفیر کا کہنا ہے کہ آئندہ مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت میں امریکی نمائندے بھی شریک تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں آج ہونے والی بات چیت کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔