ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ٹرمپ کا پوپ لیو کو پیغام

ایران نے پچھلے دو ماہ میں42 ہزار نہتےمظاہرین کو قتل کیا ہے۔ ٹرمپ کا دعویٰ

               
April 15, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے پوپ لیو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی انہیں بتائے کہ ایران نے پچھلے دو ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے مظاہرین کو قتل کیا ہے، اور ایسے ملک کو ایٹمی ہتھیار دینا بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ “امریکا واپس آ گیا ہے”۔

یہ بیان اس واقعے کے دو روز بعد سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے پوپ لیو پر تنقید کرتے ہوئے انہیں “جرائم کے معاملے میں کمزور” اور “خارجہ پالیسی میں ناکام” قرار دیا تھا۔ پوپ لیو نے حال ہی میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کی تھی۔

پوپ لیو نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ انہیں ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی خوف نہیں اور وہ جنگ کے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔