روس اور چین کے تعلقات ہر طرح کے دباؤ اور حالات کے باوجود مضبوط ہیں۔لاروف
April 15, 2026 ·
بام دنیا
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو چین کی توانائی اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران کی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی جاری ہے۔
بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس بلاشبہ ان وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس وقت چین اور دیگر ان ممالک کو درپیش ہے جو روس کے ساتھ منصفانہ اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات ہر طرح کے دباؤ اور حالات کے باوجود مضبوط ہیں، جبکہ روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر کے درمیان قریبی تعلقات دونوں ممالک کو عالمی بحرانوں کے باوجود مضبوط بناتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات عالمی جھٹکوں کے باوجود مستحکم ہیں اور مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چین ایران کے تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ جاری کشیدگی اور ناکہ بندی کے باعث چین کو ایران سے تیل حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔