آئندہ مذاکرات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ ایرانی حکام

تہران اور اسلام آباد کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ضرور ہوا ہے۔

               
April 15, 2026 · بام دنیا

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزید مذاکرات کے حوالے سے ’کوئی معلومات نہیں۔

اس کے چند گھنٹے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مزید مذاکرات کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں اسلام آباد میں کچھ پیش رفت ہو سکتی ہے۔

ارنا کے مطابق، تہران اور اسلام آباد کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ضرور ہوا ہے، تاہم کوئی مصدقہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔

سفارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے، اس کے باوجود ’پاکستان ثالثی کی کوششوں کے لیے پُرعزم ہے۔

ایران نے بظاہر ٹرمپ کے تازہ بیان پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔