برطانیہ،گرائونڈ کے قریب بم کی اطلاع ملنے پر میچ تاخیر کا شکار

یہ واقعہ گول وائکنگز اور وائٹ ہیون کے درمیان ہونے والے بیٹفریڈ چیمپئن شپ میچ سے قبل پیش آیا، جو وکٹوریہ گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا۔

               
April 15, 2026 · بام دنیا

 برطانیہ: ایک رگبی میچ اس وقت تاخیر کا شکار ہوگیا جب گراؤنڈ کے قریب بم جیسی مشکوک شے کی اطلاع ملی، جس کے باعث سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ واقعہ گول وائکنگز اور وائٹ ہیون کے درمیان ہونے والے بیٹفریڈ چیمپئن شپ میچ سے قبل پیش آیا، جو وکٹوریہ گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا۔

کلب انتظامیہ کے مطابق پری میچ سیکیورٹی چیک کے دوران گراؤنڈ کے قریب ایک مشکوک اور ممکنہ طور پر خطرناک چیز دیکھی گئی، جس کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کر دیا گیا۔ اس دوران اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کو خالی کرا لیا گیا اور میچ کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہمبرسائیڈ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مشکوک شے دراصل ایک نقلی گرینیڈ تھی جو دھماکہ خیز نہیں تھی۔

سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا اور میچ تقریباً 80 منٹ کی تاخیر سے شروع کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے نظام کو مزید سخت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔