ٹیسلا نے بجلی سے چلنے والا ٹرالر بھی متعارف کرادیا

لانگ رینج ماڈل مکمل لوڈ کے ساتھ 500 میل تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اسٹینڈرڈ رینج ماڈل 325 میل تک کی رینج فراہم کرتا ہے

               
April 16, 2026 · بام دنیا

ٹیسلا نے الیکٹرک سیمی ٹرک کے نئے ورژن کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کارگو سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس میں بجلی سے چلنے والا ٹرالر بھی شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پیش رفت مستقبل میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لانگ رینج ماڈل مکمل لوڈ کے ساتھ 500 میل تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اسٹینڈرڈ رینج ماڈل 325 میل تک کی رینج فراہم کرتا ہے۔

نئے ماڈل میں 800 کلو واٹ پاور ٹرائی موٹر سسٹم شامل کیا گیا ہے جو روایتی ڈیزل ٹرکوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔ اس کی توانائی کی کارکردگی تقریباً 1.7 کلو واٹ آور فی میل بتائی گئی ہے، جو ڈیزل سیمی کے مقابلے میں کئی گنا بہتر سمجھی جا رہی ہے۔

 

ٹیسلا سیمی کو ایک ملین میل تک بیٹری لائف کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ اس میں جدید سیفٹی فیچرز، کم دیکھ بھال اور 95 فیصد تک فلیٹ اپ ٹائم جیسی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق ٹرک میں 0.4 ڈریگ کو ایفیشنٹ ڈیزائن، 4680 بیٹری سیلز اور مستقبل میں وائرلیس چارجنگ جیسی ٹیکنالوجیز بھی شامل ہوں گی۔ یہ گاڑی نہ صرف بڑے بیڑے کے مالکان بلکہ انفرادی ٹرک ڈرائیورز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

مزید یہ کہ ٹیسلا سیمی ریفریجریشن ٹریلرز اور دیگر پاورڈ یونٹس کو بھی توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے کمرشل ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔