یورپی پارلیمنٹ کی صدر کی پوپ لیو کو خطاب کی پیشکش

امید ہے پوپ لیو دعوت قبول کریں گے جلدیورپ کے لیے اپنا پیغام پیش کریں گے۔

               
April 17, 2026 · بام دنیا

یورپی پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے پوپ لیو کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دے دی، جسے عالمی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ اپنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

رابرٹا میٹسولا نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ لیو نہ صرف دنیا بھر میں رومن کیتھولک برادری کے رہنما ہیں بلکہ موجودہ غیر یقینی حالات میں اخلاقی جرأت اور رہنمائی کی علامت بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوپ کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے یورپ سمیت دنیا بھر میں مختلف مذاہب کے لوگ سنتے، سراہتے اور احترام دیتے ہیں۔
میٹسولا کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ہولی سی سے رابطہ کر کے پوپ لیو کو آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کی دعوت دی جا چکی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوپ لیو اس دعوت کو قبول کریں گے اور جلد یورپ کے لیے اپنا پیغام پیش کریں گے۔