جنوبی کوریا کا 4.1 ارب ڈالرامدادی پیکج کا اعلان

سپلائی چین کے مسائل۔عوامی مشکلات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرینگے۔ وزیر خزانہ

               
April 17, 2026 · بام دنیا

جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ کویون چیول نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ اور ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے اثرات خصوصاً عوام کی زندگیوں اور سپلائی چینز پر پڑنے والے دباؤ کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے 4.1 ارب ڈالرامدادی پیکج کا اعلان کیا۔

جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک جنگ کی صورتحال واضح نہیں ہو جاتی، حکومت ہنگامی اقتصادی ردعمل کا نظام برقرار رکھے گی اور سپلائی چین کے مسائل اور عوامی مشکلات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ حال ہی میں منظور کیے گئے ہنگامی بجٹ کی تقسیم کو تیز کیا جائے، جس کا مرکزی حصہ 6.1 ٹریلین وون (تقریباً 4.12 ارب ڈالر) کی نقد امداد ہے۔

یہ امدادی پیکج خاص طور پر آمدنی کے نچلے 70 فیصد افراد کے لیے ہے، جو بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔