جنگ بندی کی خلاف ورزی۔اسرائیل کی لبنان کے علاقوں پر بمباری

جنوبی لبنان کے علاقوں خیام، بنت جبیل اور البیادہ کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا

               
April 18, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد قصبوں پر شدید بمباری کی گئی ہے۔

لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقوں خیام، بنت جبیل اور البیادہ کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب جنگ بندی کے بعد بھی جنوبی لبنان میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے، جہاں اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی عوام نے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات شروع کر دیے ہیں، اور دریائے لیتانی پر واقع تباہ شدہ پل کو دوبارہ قابلِ استعمال بنا دیا گیا ہے۔