ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں 21 جہاز پیچھے ہٹ گئے۔امریکی دعویٰ

ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے کسی بھی جہاز نے بحری حصار کو نہیں توڑا

               
April 18, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کرنے والے جہازوں نے امریکی افواج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے واپس پلٹنے اور ایران کی جانب رخ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اب تک 21 جہاز ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا راستہ تبدیل کر چکے ہیں۔

یہ ناکہ بندی 13 اپریل سے جاری ہے، جس کا ہدف کسی بھی ملک کے جہاز ہیں اور اس کا مرکز ایرانی بندرگاہیں اور ساحلی علاقے ہیں۔

امریکہ کے مطابق ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک کسی بھی جہاز نے اس بحری حصار کو توڑا نہیں ہے۔

دوسری جانب تہران نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے ایکس پر خبردار کیا کہ اگر یہ ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔