آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی
خام تیل کی فی بیرل قیمت 98 ڈالر سے کم ہو کر 88 پر آ گئی
April 18, 2026 · بام دنیا
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ کے اس اعلان کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 98 ڈالر سے کم ہو کر 88 پر آ گئی ہے۔
ایران نے فروری کے اواخر میں امریکہ اور اسرائیلی حملے کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا۔
آبی گزرگاہ کے ذریعے ٹینکرز کی آمدورفت بند ہونے سے عالمی منڈیوں میں دستیاب تیل اور گیس کی مقدار میں زبردست کمی ہوئی تھی اور خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔
تنازعہ سے پہلے خام تیل کی فی بیرل قیمت 70 ڈالر سے کم تھی۔