سمندری راستوں کی بندش سے ایرانی تجارت مفلوج ہوگئی۔ سینٹکام
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس پنکنی ناکہ بندی کی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے
April 19, 2026 · بام دنیا
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کے باعث سمندری راستوں سے ایران کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو کر تقریباً مفلوج ہو گئی ہیں۔
سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا بحری جہاز یو ایس ایس پنکنی اس ناکہ بندی کی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے اور خطے میں مسلسل گشت کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ویس ایس رشمور پر تعینات ملاح اور میرینز بحیرہ عرب میں نگرانی اور ناکہ بندی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ سمندری راستوں پر کنٹرول برقرار رکھا جا سکے۔