شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے۔خطے میں تشویش بڑھ گئی
April 19, 2026 · بام دنیا
شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے، جس کی تصدیق جنوبی کوریا اور جاپان نے کی ہے۔
رواں سال شمالی کوریا کی جانب سے ساتواں جبکہ صرف اپریل میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے داغے گئے۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے، تاہم جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں داخل ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
واقعے کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر میں ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب کیا گیا، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ تجربات شمالی کوریا کی عسکری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔