سعودی عرب میں مزید 14 ہزار 487 غیرقانونی تارکین گرفتار

12 ہزار 554 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ سعودی حکام

               
April 19, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 14 ہزار487 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 12 ہزار 554 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 9 سے 15 اپریل 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 911 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 588 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور دو ہزار 988 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 382 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 61 فیصد ایتھوپین، 38 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں 43 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 23 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔