آبنائے باب المندب بند کرسکتے ہیں۔ یمن کے حوثیوں کی تنبیہ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں
یمن میں حوثی تحریک نے اہم بحری گزرگاہ آبنائے باب المندب بند کو بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی ہے۔
صنعا میں حوثی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں۔
یاد رہے کہ آبنائے باب المندب بند ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے جو خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملاتی ہے اور عالمی تجارت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمزکی بندش کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمزاب بھی مکمل طور پر ایرانی کنٹرول میں ہے اور اس کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔