بندرگاہوں کا محاصرہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔پاسداران انقلاب
ٹرمپ کی طرف سے آبنائے ہرمز پر دیے گئے بیانات کوئی جواز نہیں رکھتے۔
April 19, 2026 · بام دنیا
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے تازہ بیان میں اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے آبنائے ہرمز پر دیے گئے بیانات کوئی جواز نہیں رکھتے۔
اس ماہ کے شروع میں ایران اور امریکہ نے دو ہفتے کی مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا جس کے دوران اُنھوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے راستے جہاز رانی کی اجازت دی جائے گی۔
اہم شپنگ لین کو ایران نے دوبارہ بند کر دیا ہے اور ایران کی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت تک بند رہے گی جب تک کہ ایرانی جہازوں اور بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔