ایران اور فرانس سے وزرا خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ۔خطے کی صورتحال پر گفتگو

عراقچی نے فرانسیسی ہم منصب کو ایران کے ان مؤقف اور سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا

               
  May 3, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جارحانہ جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کے مؤقف اور اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے اس موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایران کے ان مؤقف اور سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کا خاتمہ ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے سفارتی کوششوں کے تسلسل کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا جاری رہنا خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا سبب بنے گا۔