مری: 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار

مقتول کی چچازاد اور جھنگ کا حجام شامل، تیسرے مرکزی ملزم کی گرفتاری جلد متوقع

               
  May 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: مری کے علاقےلوئر دیول تھانہ پھگواڑی کی حدود میں بے دردی سے قتل ہو نے والے 13 سالہ عبدالمعیز کے قاتلوں کو تین ماہ 8دن بعد گرفتار کر لیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کی چچا زاد اور حجام شامل تھا جسے جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے عبدالمعیز کو قتل کیا ابتدائی تفتیش کے مطابق اس سنگین جرم میں تین افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا پولیس کے مطابق تیسر ے ملزم کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ملزمان کی شناخت فارنزک رپورٹ اور دیگر شواہد میچ کرنے پر ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اقرار جرم کر لیا۔

واضح رہے کہ13 سالہ عبدالمعیز 12فروری کو والد کے ہمراہ ماموں کے گھر سے واپس آیا جسے والد نے گھر چھوڑا اور خود بازار سے سامان لینے گئے جس کے بعد مقتول عبدالمعیز لاپتہ ہو گیا جس کی ڈیڈ باڈی گمشدگی کے دوسرے دن مقتول کے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک ریر تعمیر مکان سے ملی جسے تشدد کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر لٹکا دیا گیاتھا۔

لواحقین کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھا نہ پھگواڑی میں ایف آئی آر درج کر ائی گی جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مقتول کی فیملی سمیت 55 افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے 25 کے ڈ ی این اے ٹیسٹ کر وائے جن میں مقتول کی قریبی رشتے دار سمیت ایک ملزم کے فارنزک رپورٹ میچ کر گئی جو پر ملزمان کو واقع کے 3 ماہ بعد حراست میں لیا گیا۔