وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا محمد ادریس کی شہادت پر اظہارِ افسوس

اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

               
  May 5, 2026 · قومی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق ایم پی اے اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

انہوں نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔