آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ یقینی بنانے کی کوشش۔اقوام متحدہ میں قرارداد کا مسودہ تیار
سمندری بارودی سرنگیں بچھانے اور محفوظ گزر کے لیے فیس وصول کرنے جیسے اقدامات بند کرے۔
امریکہ اور خلیجی اتحادی ممالک نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے محفوظ گزر کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جس پر آئندہ چند روز میں سلامتی کونسل میں ووٹنگ متوقع ہے۔
امریکی سینیٹر مارکو روبیو کے مطابق اس مسودے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جہازوں پر حملے، سمندری بارودی سرنگیں بچھانے اور محفوظ گزر کے لیے فیس وصول کرنے جیسے اقدامات بند کرے۔
روبیو نے بتایا کہ اس مسودے کی تیاری میں بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر نے حصہ لیا۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ آبنائے میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے مقامات ظاہر کرے اور انہیں ہٹانے میں تعاون کرے۔
روبیو کا کہنا تھا کہ “ایران عالمی معیشت کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔
رپورٹس کے مطابق قرارداد کے مسودے میں انسانی ہمدردی کی راہداری قائم کرنے کی شق بھی شامل ہے، جبکہ اسے روس اور چین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پہلے کے متن میں ترمیم کی گئی ہے۔