ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم دورے پر چین پہنچ گئے

دو طرفہ تعلقات،علاقائی و عالمی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کرنا ہے۔

               
  May 6, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی بدھ کی صبح ایک سفارتی وفد کے ہمراہ چین کے دار الحکومت بیجنگ پہنچے، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کرنا ہے۔

چین ایران کا سب سے نمایاں تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے، اور اس نے تہران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھی ہے۔

عراقچی کا یہ دورہ ایسے اہم وقت میں ہو رہا ہے جب 14 اور 15 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ کا دورہ طے ہے۔

اسی تناظر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ عراقچی پر دباؤ ڈالے تاکہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول کا خاتمہ کیا جا سکے۔