آبنائے ہرمز میں جھڑپوں سے 10 سویلین ملاح ہلاک ہوئے۔مارکو روبیو
بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئی تعیناتیاں کر رہے ہیں
May 6, 2026 · بام دنیا
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری تصادم کے نتیجے میں 10 سویلین ملاح مارے گئے ہیں۔
مارکو روبیو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ اس وقت آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئی تعیناتیاں کر رہا ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ فریڈم کا مقصد لوگوں کو بچانا ہے نہ کہ کسی پر حملہ کرنا، کیونکہ مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔