ناروے کا یورپ کے لیے گیس فیلڈز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ان میں موجود ذخائر نو کروڑ سے 12 کروڑ ملین بیرل تیل کے برابر ہوسکتے ہیں

               
  May 6, 2026 · بام دنیا

ناروے کی وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ یورپ کو گیس فراہم کرنے کے لیے ناروے نے بحیرۂ شمال میں تین گیس فیلڈز دوبارہ کھولنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، جو سنہ 2028 میں دوبارہ پیداوار شروع کریں گی۔

 

یورپ کے سب سے بڑے گیس برآمد کنندہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں نے یورپ کی گیس سپلائی کی کمزوری کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

یہ تینوں فیلڈز 1998 میں بند کر دی گئی تھیں۔ تخمینہ ہے کہ ان میں موجود ذخائر نو کروڑ سے 12 کروڑ ملین بیرل تیل کے برابر ہو سکتے ہیں۔

ان فیلڈز سے گیس جرمنی کے شہر ایمڈن تک برآمد کی جائے گی، جبکہ اسے مائع حالت میں منتقل کر کے برطانیہ بھی بھیجا جائے گا۔