کوئٹہ میں شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ ادا

اعلیٰ سیاسی وعسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت

               
  May 6, 2026 · قومی

 

شہید کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ ہیڈ کوارٹرایف سی بلوچستان(نارتھ) کوئٹہ میں ادا کی گئی۔لیفٹیننٹ کرنل خالد نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاتھا۔

نمازہ جنازہ میں اعلیٰ سیاسی وعسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء نے مادرِ وطن پرجان قربان کرنے والے بہادرلیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کوخراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قربانی کو ملک کے امن و استحکام کیلئےایک ناقابلِ فراموش مثال قرار دیا ۔

شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو اپنے آبائی گاؤں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ،قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کی سلامتی کیلئےجان کا نذرانہ پیش کیا۔