ایرانی صدر پزشکیان کی آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات

ملاقات اور گفتگو کو اعتماد، سکون، اطمینان اورہمدلی کی فضا میں تبدیل کردیا۔

May 8, 2026 · بام دنیا

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تاجروں اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات میں، رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی شخصیت کے حوالے سے بتایا کہ تقریبا ڈھائی گھنٹے کی یہ ملاقات انتہائی پرخلوص ماحول میں انجام پائی ۔

انھوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں، ان کے لئے جو بات زیادہ ممتاز اور اہم تھی وہ رہبر معظم کا انداز ملاقات، تواضع اور خلوص تھا جس نے اس ملاقات اور گفتگو کو اعتماد، سکون، اطمینان اورہمدلی کی فضا میں تبدیل کردیا۔

صدر پزشکیان نے ملک میں حکومت اورامور مملکت چلانے میں اتحادویک جہتی، اعتماد اور ہمدلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب اعلی ترین ہستی، اتنے اچھے اخلاق، تواضع اور خلوص سے حکام اور لوگوں سے ملتی ہے تو فطری طور پر یہ انداز، نظام حکومت اور امور مملکت چلانے والوں کے لئے، احساس ذمہ داری، عوام سے قربت اور ان کے مسائل و مشکلات توجہ اور خلوص سے سننے کے حوالے سے نمونہ عمل بن جاتا ہے۔

صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہی شہید رہبر انقلاب علی خامنہ ای کی سیرت بھی تھی۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ کسی بھی اعلی حکومتی عہدیدار کو اپنے عہدے کو عوام سے دوری اور معاشرے میں اپنے لئے امتیازی منزلت کا وسیلہ نہیں سمجھنا چاہیے۔