امارات کی بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کی تیاری
بھارتی سیکریٹری خارجہ کی ابوظہبی میں امارات کی وزیرِ برائےبین الاقوامی تعاون ریئم الہاشمی سے ملاقات
ایران امریکہ جنگ کی صورتحال اور امارات پر مبینہ ایرانی حملوں کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے بھارت کو اپنا اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ پاکستان پہلے ہی سعودی عرب کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ امارات اور سعودی عرب میں تعلقات حالیہ برسوں خراب ہوئے ہیں۔
بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے جمعہ کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کی وزیرِ برائے بین الاقوامی تعاون ریئم الہاشمی سے ملاقات کی۔
بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے انڈیا اور یو اے ای کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔
سوشل میڈیا ایکس پر رندھیر جیسوال کے اکاؤنٹ پر یہ تفصیلات بھی شیئر کی گئیں کہ اس ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔