باب المندب سے ہزاروں بارودی سرنگیں اور جنگی باقیات ہٹا دی گئیں

7 دھماکہ خیز ڈیوائسز، 8 ہینڈ گرینڈ، 9 راکٹ اور 18 پراجیکٹائل اجزا تباہ کیے ہیں

May 8, 2026 · بام دنیا

یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے تعز گورنریٹ کے علاقے باب المندب سے 6 ہزار 11 مائنز اور جنگ کی باقیات کوتلف کیا ہے، جو شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ کارروائی مغربی یمن میں باب المندب پراجیکٹ کی خصوصی ٹاسک ٹیم کے ذریعے مکمل کی گئی۔اس کا مقصد یمن کی سرزمین کو بارودی سرنگوں، دھماکہ خیز ڈیوائسز اور ایسی جنگی باقیات سے صاف کرنا ہے جو شہریوں کی زندگیوں کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔

مسام نے 136 مختلف اقسام کے گولے، 3 ہزار 200 ڈیٹونیٹر، 2 ہزار 536 ایمبونیش راونڈز، 36 اینٹی پرسنل مائنز، 58 اینٹی ٹینک مائنز، 102 شیل، 7 دھماکہ خیز ڈیوائسز، 8 ہینڈ گرینڈ، 9 راکٹ اور 18 پراجیکٹائل اجزا تباہ کیے ہیں۔خصوصی ٹاسک ٹیم کے کمانڈر نے بتایاکہ مسام کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں بکھرے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے خطرات کو کم کرنے کے لیے شہریوں اور مقامی حکام کی رپورٹ پر24 گھنٹے میں کارروائی کرتی ہے۔