محسن نقوی کا ڈھاکہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال
دورے کے دوران بنگلہ دیشی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر ملاقاتیں متوقع ہیں
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناظم الدین نے ان کا خیرمقدم کیا۔
محسن نقوی کے اس دورے کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، داخلی امور میں تعاون اور کرکٹ روابط کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں بالخصوص کرکٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
محسن نقوی اپنے قیام کے دوران بنگلہ دیشی حکام اور کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔