جہازوں کے انخلا کے بعد یو اے ای کی گلف میرین سروسز کے منافع میں 24 فیصد کمی
احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک خلیجی ملک سے اپنے چار جہازوں کا انخلا کرنا پڑاتھا
متحدہ عرب امارات کی آف شور میرین سپورٹ کمپنی “گلف میرین سروسز نے جمعہ کو بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اس کے منافع میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمپنی کو مارچ میں امریکہ -اسرائیل جنگ کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک خلیجی ملک سے اپنے چار جہازوں کا انخلا کرنا پڑا تھا، جس سے کمپنی کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
31 مارچ کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران کمپنی کا بنیادی منافع 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 کروڑ 56 لاکھ ڈالر تھا۔
کمپنی نے بتایا کہ جہازوں کے انخلا کے باعث خلیجی ملک میں آپریشنز معطل رہے اور مارچ کے دوران ان جہازوں سے کوئی آمدنی حاصل نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
آف شور میرین سپورٹ کمپنی کے مطابق اپریل کے آغاز میں تمام خالی کرائے گئے جہازوں پر عملہ واپس پہنچ گیا تھا، جو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور بعد ازاں آبنائے ہرمز کی بندش کے ایک ماہ بعد ممکن ہوا۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ چند روز بعد صارفین نے دو جہازوں پر دوبارہ آپریشنز شروع کر دیے، جبکہ GMS نے سال 2026 کیلئے