پاکستان نے عالمی سفارتکاری میں اہم مقام حاصل کرلیا۔ عاصم افتخار

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو عالمی توجہ حاصل، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب

May 10, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور بین الاقوامی برادری پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے سن رہی ہے۔

نیویارک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “معرکہ حق” کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان عالمی سطح پر ایک مؤثر اور متحرک ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جبکہ عالمی فورمز پر پاکستان کی آواز کو اہمیت دی جارہی ہے۔