ریڈنگ کونسل کی وارڈ کیورشم ہائٹس سے کامیابی، والد کی حمایت کو کریڈٹ دے دیا
لندن کے بلدیاتی انتخابات میں برٹش پاکستانی خاتون سعدیہ سادات نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ریڈنگ کونسل کی وارڈ کیورشم ہائٹس سے پہلی مسلمان اور پاکستانی کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
سعدیہ سادات اس وارڈ سے کامیابی حاصل کرنے والی واحد پاکستانی و مسلم امیدوار ہیں، جو گزشتہ دو دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔
انتخابی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی فتح اپنے والد ظفر سادات کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی والد کی حوصلہ افزائی اور مسلسل سپورٹ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے اپنے حلقے کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس کے لیے انتہائی مشکور ہیں۔