عباس عراقچی اور ٹام بیرینڈسن کی ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ڈچ ہم منصب ٹام بیرینڈسن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی پیش رفت اور علاقائی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب عباس عراقچی نے اسی روز مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی گفتگو کی تھی، جسے خطے میں بڑھتی سفارتی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔