حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملوں کا دعویٰ

طیبہ میں اسرائیلی فوجی پوزیشن نشانہ بنی، اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی

May 11, 2026 · بام دنیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں اسرائیلی فوجی پوزیشن کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اسرائیلی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجی ایک گھر میں موجود تھے جہاں بیدر الفقانی کے مقام پر کارروائی کی گئی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے تین مرتبہ حملے کیے، جس کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹر زخمی اہلکاروں کو نکالنے کیلئے موقع پر پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔