مغربی کنارے میں تشدد پر اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف کارروائی کا امکان

برسلز اجلاس، یورپی یونین میں اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیوں پر غور ہوگا

May 11, 2026 · بام دنیا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں پرتشدد اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے آج اتفاق رائے ہونے کی امید ہے۔

برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کاجا کالاس نے کہا کہ وہ اس پیش رفت کے حوالے سے پُرامید ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ مجوزہ پابندیوں کیلئے مطلوبہ ووٹ حاصل ہو سکیں گے یا نہیں۔

یورپی یونین میں پابندیاں عائد کرنے کیلئے تمام رکن ممالک کی متفقہ حمایت ضروری ہوتی ہے۔ اس سے قبل فروری میں بھی اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف اسی نوعیت کی ایک تجویز ہنگری کی جانب سے روک دی گئی تھی۔