نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ترکش ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کی لینڈنگ کے بعد ٹائر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ایئرپورٹ کو ایک گھنٹے کیلئے بند کرنا پڑا۔
استنبول سے آنے والی ایئربس A330 میں 277 مسافر اور عملے کے 11 ارکان سوار تھے۔
آگ لگنے کے فوری بعد تمام افراد کو ایمرجنسی دروازوں کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان گیانیندر بھول کے مطابق طیارے کے دائیں عقب کے ٹائر میں آگ لگی تھی، جس پر قابو پا کر جہاز کو ٹیکسی وے پر منتقل کر دیا گیا، جبکہ طیارے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
ترک ایئرلائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد طیارے کے لینڈنگ گیئر سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جس کے بعد تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا۔ایئرلائن کے سینئر نائب صدر برائے کمیونیکیشن یحییٰ اُستون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھواں ممکنہ طور پر ہائیڈرولک پائپ میں فنی خرابی کے باعث پیدا ہوا۔ترک ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں کی واپسی کیلئے اضافی پرواز کا بھی اعلان کیا ہے۔