پہلا ٹی20: پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو 153 رنز سے ہرادیا

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

May 13, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 237 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 237 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ وہ پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئیں۔

عالیہ ریاض نے 23 گیندوں پر 48 رنز بنائے جبکہ گل فیروزہ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں زمبابوے ویمن ٹیم 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نتاشا ٹومبا 24 اور آدیل زمنو 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے تین، سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔