‘بنگ ایکس’ نے فیفا ورلڈ کپ2026 کیلیے اسٹار فٹبالر اینزو فرنانڈیز کو گلوبل برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا
بنگ ایکس دنیا بھر کے اربوں فٹبال شائقین سے سب سے بڑے عالمی اسٹیج پر رابطہ قائم کرنے کے لیے تیار ہے ، کمنی
فائل فوٹو
کراچی : بنگ ایکس (BingX)جو ایک معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج اور Web3-AI کمپنی ہےنے دو مرتبہ فٹبال ورلڈ چیمپئن رہنے والے اینزو فرنانڈیز کو اپنا گلوبل ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ شراکت داری بنگ ایکس کی عالمی اسپورٹس پارٹنرشپ حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جو حال ہی میں Scuderia Ferrari HP کے ساتھ اشتراک اور Chelsea FC کے ساتھ معاہدے کی تجدید کے بعد سامنے آئی ہے۔
یہ اعلان 2026 فیفا ورلڈ کپ سے قبل ایک اہم موقع پر کیا گیا ہے جس کے ذریعے بنگ ایکس دنیا بھر کے اربوں فٹبال شائقین سے اس کھیل کے سب سے بڑے عالمی اسٹیج پر رابطہ قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
موجودہ دور کے نمایاں نوجوان فٹبالرز میں شامل اینزو فرنانڈیز Chelsea FC کی جانب سے کھیلتے ہیں جبکہ ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ بنگ ایکس کے مطابق فرنانڈیز عزم، مہارت اور دباؤ میں بہترین کارکردگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔اس شراکت داری کے ذریعے بنگ ایکس کھیلوں اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہوئے نئی نسل کو اپنے مستقبل پر کنٹرول حاصل کرنے کی ترغیب دینا چاہتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اشتراک 2026 ورلڈ کپ کے دوران اور اس کے بعد بھی عالمی مہمات، ڈیجیٹل سرگرمیوں اور شائقین کے لیے خصوصی پروگرامز کے ذریعے جاری رہے گا۔
بنگ ایکس کے مطابق یہ اعلان کمپنی کی عالمی توسیع اور بین الاقوامی سطح پر اپنی برانڈ شناخت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ 2024 میں Chelsea FC کے ساتھ شراکت داری اور 2026 کے آغاز میں Scuderia Ferrari HP کے ساتھ کئی سالہ تعاون کے بعد، اینزو فرنانڈیز کمپنی کے پہلے انفرادی ایتھلیٹ گلوبل ایمبیسیڈر بن گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بیونس آئرس سے عالمی فٹبال کی بلند ترین سطح تک اینزو فرنانڈیز کا سفر، بنگ ایکس کی ترقی، عزم اور عالمی وژن کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
بنگ ایکس کے ترجمان پابلو مونٹی نے کہا یہ شراکت داری لاطینی امریکا میں بنگ ایکس کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اینزو فرنانڈیز دباؤ میں بہترین فیصلہ سازی، ذہانت اور غیر معمولی کنٹرول کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ خصوصیات بنگ ایکس کی اقدار اور وژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگ ایکس اپنے صارفین کو کرپٹو، اسٹاکس، فاریکس، کموڈیٹیز اور دیگر تیزی سے بدلتی مالیاتی مارکیٹس میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
اینزو فرنانڈیز نے کہا”میں بنگ ایکس کے ساتھ بطور گلوبل ایمبیسیڈر شامل ہونے پر خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میرے نزدیک کامیابی صرف میدان میں نظر آنے والی کارکردگی کا نام نہیں بلکہ اس کے پیچھے موجود نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مستقل مزاجی بھی اتنی ہی اہم ہوتی ہے۔ یہی سوچ مجھے بنگ ایکس کے قریب لائی۔
انہوں نےمزید کہا کہ بنگ ایکس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اعتماد اور قابلِ بھروسہ خدمات کے لیے جانا جاتا ہے اور وہ اس مشترکہ سفر اور مستقبل میں مل کر نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔
ان کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد لوگوں کو خود پر یقین رکھنے ،اپنے فیصلے خود کرنے اور اپنی راہ خود متعین کرنے کی ترغیب دینا ہے۔