پاک، آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

آن فیلڈ امپائرز کے طور پرپاکستان کے احسن رضا، انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

May 14, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گریم لا برائے تینوں ون ڈے میچز میں میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

آن فیلڈ امپائرز کے طور پر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے احسن رضا، انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ان کے علاوہ آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور ناصر حسین بھی بطور آن فیلڈ امپائر ذمہ داری نبھائیں گے۔