پاکستان نے زمبابوے ویمنز کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دیدی

قومی ٹیم کے 171رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنا سکی۔

May 14, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 67 سے شکست دیکر تین میچوں میں پر مشتمل سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کے 171رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنا سکی۔

قبل ازیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ایمان فاطمہ 79 رنزکیساتھ ناقبل شکست رہیں، منیبہ علی نے 36، گل فیروزہ نے 9، عائشہ ظفر نے 4، ارم جاوید نے 5 جبکہ نتالیہ پرویز نے 24 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 153 رنز سے شکست دی تھی، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔