کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کپتان نے صرف 15 گیندوں پر ریکارڈ ساز نصف سنچری اسکور کی ۔
فائل فوٹو
کراچی: پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان فاطمہ ثنا نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی تیز ترین ففٹی بنا دی، کپتان نے صرف 15 گیندوں پر ریکارڈ ساز نصف سنچری اسکور کی ہے۔
FATIMA SANA CREATES A WORLD RECORD 🚨
5️⃣0️⃣ in 1️⃣5️⃣ balls – Fastest half-century in Women's T20Is! 🤯#PAKWvZIMW | #BackOurGirls | #JeetKaSafar pic.twitter.com/SHBXikwKYb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 15, 2026
ارت کی ریچا گھوش نے 2024 میں ویسٹ انڈی کے خلاف 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 223 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کپتان فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فاطمہ ثنا کے اسکور میں 10چوکے، 2 چھکے شامل تھے، سائرہ جبین نے 50 رنز ناٹ آؤٹ اور عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے۔زمبابوین بولر مابھیرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے ویمنز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔