اڈیالہ جیل میں عمران خان کا مکمل طبی معائنہ
آنکھ کے فالو اپ چیک اپ سمیت مکمل میڈیکل معائنہ،رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کی جائے گی
May 19, 2026 · قومی
بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم ڈیڑھ گھنٹہ اڈیالہ میں موجود رہی۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایاتھاکہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے مختلف طبی ٹیسٹس اور مجموعی صحت کا جائزہ لیا جائے گا ، ان کی آنکھ کا فالو اپ چیک اپ بھی کیا جائے گا۔
میڈیکل ٹیم کی جانب سے معائنے کے بعد تفصیلی طبی رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کے مزید علاج معالجے اور آئندہ طبی اقدامات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹیگز: