امریکہ کی حزب اللّٰہ سے وابستہ افراد کے خلاف نئی پابندیاں
واشنگٹن کا لبنان میں حزب اللّٰہ کے اثر و رسوخ محدود کرنے کا اعلان
امریکہ نے لبنان میں حزب اللہ سے مبینہ تعلق رکھنے والے 9 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ اقدامات حزب اللّٰہ کے مالی اور سیاسی نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت میں اثر و رسوخ قائم کرنے اور دیرپا امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللّٰہ اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کے لیے ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی نمائندوں کے نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے، جبکہ امریکا ایسے تمام روابط کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔