امریکہ کا حزب اللّٰہ کے مالیاتی نیٹ ورک کی معلومات پر کروڑوں ڈالر انعام کا اعلان
“پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا”۔ امریکی پابندیوں پر حزب اللّٰہ کا ردعمل
امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کیلئے بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے عوام سے اپیل کی کہ حزب اللّٰہ کے مالیاتی نیٹ ورکس، رہنماؤں یا کارکنوں سے متعلق معلومات اس کی محفوظ ہیلپ لائنز پر فراہم کی جائیں۔
بیان کے مطابق ایسی معلومات فراہم کرنے پر، جو حزب اللّٰہ کی مالی معاونت روکنے میں مددگار ثابت ہوں، 1 کروڑ ڈالر تک انعام دیا جا سکتا ہے۔
امریکہ اس سے قبل بھی حزب اللّٰہ سے منسلک افراد اور اداروں، بشمول لبنان کی پارلیمنٹ کے بعض ارکان، پر متعدد پابندیاں عائد کر چکا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے امریکی پابندیوں کو “آزاد لبنانی عوام کو ڈرانے کی کوشش” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے ان کی تزویراتی پالیسیوں پر کوئی عملی اثر نہیں پڑے گا۔