ایک ہی دن میں 274 کوہ پیماؤں نےماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا
8849 میٹر بلند ایورسٹ نیپال اور چین کے تبت خطے کی سرحد پر واقع ہے۔
فائل فوٹو
کٹھمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کوہ پیماؤں نے سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
نیپالی حکام کے مطابق بدھ کے روز 274 افراد نے نیپالی راستے سے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی جو ایک دن میں چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔8849 میٹر بلند ایورسٹ نیپال اور چین کے تبت خطے کی سرحد پر واقع ہے اور اس پر دونوں اطراف سے چڑھائی کی جا سکتی ہے۔تاہم رواں سال چینی حکام کی جانب سے اجازت نامے جاری نہ کیے جانے کے باعث تبتی راستے سے کوئی مہم روانہ نہیں ہوئی۔
A record number of 274 climbers scaled Mount Everest on Wednesday, a hiking official said, the highest number ever to reach the world's tallest peak on the same day from the Nepali side.#Kathmandu #Nepal pic.twitter.com/T9V5R2LHEl
— Smriti Sharmaa (@SmritiSharma_) May 21, 2026
نیپال کی ایکسپیڈیشن آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل رشی بھنڈاری کے مطابق اس سے قبل 22 مئی 2019 کو 223 کوہ پیما نیپالی راستے سے چوٹی تک پہنچے تھے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دونوں اطراف سے سب سے زیادہ 354 افراد نے 23 مئی 2019 کو ایورسٹ سر کیا تھا۔نیپال نے اس سال ایورسٹ پر چڑھائی کے لیے 494 پرمٹ جاری کیے ہیں، جن کی فی کس قیمت 15 ہزار ڈالر ہے۔