معروف صحافی محسن بیگ کی وفاقی وزیرخزانہ پر کڑی تنقید ۔ہٹانے کامطالبہ

وہ جائیں اور آئی ایم ایف میں اپنے لیے ملازمت ڈھونڈیں

June 1, 2026 · امت خاص

معروف صحافی محسن بیگ کی وفاقی وزیرخزانہ اورنگ زیب خان پر کڑی تنقید سوشل میڈیاپر بحث کا موضوع بن گئی ۔ عید پر ایک ٹی وی شومیں انہوں نے کہاکہ اورنگ زیب آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئے ہیں۔

انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر چھوٹی بڑی بات سمجھتے ہیں، انہیں پتاہے آئی ایم ایف کو کیسے ہینڈل کرناہے اورعوام کوریلیف کیسے دیناہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ 25کروڑمیں ایک اکانومسٹ پیدانہیں ہوا۔ہمارے پاس ٹیلنٹ بہت ہے ،لوگ ذہین ہیں خاص طورپر نوجوان لیکن انہیں مواقع نہیں ملتے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

محسن بیگ نے وزیرخزانہ پر یہ بھی الزام لگایاہے کہ وہ شام کو ہوش میں نہیں ہوتے، آفس ٹائم کے دوران بھی پی رہے ہوتے ہیں۔ ایسے شخص کو وزیرخزانہ بنادیاگیاجو بینک سے اٹھ کر آیا اور معیشت کی تباہی پھیر دی ،دواڑھائی سو بڑی صنعتیں بند ہوچکی ہیں۔اسے نکالناچاہیے ،وہ جائیں اور آئی ایم ایف میں اپنے لیے ملازمت ڈھونڈیں۔

وزیرخزانہ کا اس حوالے سے ابھی تک موقف سامنے نہیں آیا۔